حسین طلعت کو میدان میں دوبارہ واپسی کیلئے 12ہفتے لگ سکتے

حسین طلعت کو میدان میں دوبارہ واپسی کیلئے 12ہفتے لگ سکتے

لاہور (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسین طلعت جو بائیں کندھے کی جوائنٹ ڈس لوکیشن کا شکار ہوگئے تھے۔

کومکمل فٹ ہو کر دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے قابل ہونے میں تقریبا 12 سے 14 ہفتے لگ سکتے ہیں۔پی سی بی ترجمان کے مطابق واقعے کے فورا بعد گراؤنڈ میں موجود میڈیکل ٹیم نے حسین طلعت کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد مزید اور خصوصی علاج کے لیے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا کامیاب کلوزڈ ریڈکشن طریقہ علاج کیا گیا۔ حسین طلعت کی علاج کے بعد حالت تسلی بخش اورانہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ابتدائی آرام کے بعد حسین طلعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) میں رپورٹ کریں گے جہاں وہ مرحلہ وار ری ہیبلیٹیشن پروگرام شروع کریں گے تاکہ مکمل فٹنس حاصل کرکے دوبارہ میدان میں واپسی کرسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں