پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 27مارچ کو کانگریس کااجلاس بلالیا

 پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 27مارچ کو کانگریس کااجلاس بلالیا

اجلاس کے ایجنڈے میں ہاکی فیڈریشن کے آآئین میں ترامیم بھی شامل ہیں

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 27مارچ کو کانگریس کااجلاس بلالیا، محی الدین وانی کی زیرصدارت اجلاس اسلام آبادمیں طلب کیاگیاہے ۔اجلاس کے ایجنڈے میں ہاکی فیڈریشن کے آآئین میں ترامیم بھی شامل ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بورڈ آف گورنرز کے ذریعے چلائے جانے کا امکان ہے ۔اس حوالے سے کانگریس ارکان مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری لی جائے گی، پی ایچ ایف کے ا یڈہاک صدر محی الدین وانی کی طرف سے یہ پہلا باضابطہ ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ہوگاجس میں اہم فیصلوں کی منظوری لی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں