اسلام آباد میں آئندہ ماہ شیڈول ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ ملتوی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )اسلام آباد میں آئندہ ماہ شیڈولڈ ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی ہے ۔23ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ 14 سے 18 اپریل تک اسلام آباد میں ہونا تھی۔
ایشین سکواش فیڈریشن نے خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کیا ہے ۔ایشین سکواش فیڈریشن شریک ٹیموں کی مشاورت سے نئی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔ چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کیلئے ستمبر کی ونڈو پر غور کیا جارہا ہے ۔پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایونٹ کیلئے عبوری سکواڈ فائنل کرلیا تھا۔ ایونٹ کی منسوخی کے بعد قومی پلیئرز اس ونڈو میں پی ایس اے ایونٹس کھیل سکیں گے ۔