سابق کرکٹروسیم باری کی سالگرہ منائی گئی

سابق کرکٹروسیم باری کی سالگرہ منائی گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سابق کرکٹر وکٹ کیپر وسیم باری کی سالگرہ پیر 23 مارچ کو منائی گئی۔ انہوں نے 1967 سے 1984 تک 81 ٹیسٹ میچ اور 51 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔

 اپنے 17 سالہ کیریئر کے اختتام پر وہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ کے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی تھے ۔وسیم باری کی کرکٹ میں بے مثال خدمات کے باعث ریٹائرمنٹ کے بعد انھیں کرکٹ بورڈ میں چیف آپریٹنگ آفیسر سمیت بہت سی ذمہ داریاں دی گئیں ،وسیم باری نے 81 ٹیسٹ میچوں کی 112 اننگز میں 26 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہ کر 1366 رنز بنائے جس میں 85 ان کا سب سے زیادہ سکور تھا۔ 15.88 کی اوسط سے بنائے گئے ان رنز میں 6 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں جبکہ 51 ایک روزہ میچوں کی 26 اننگز میں 13 بار ناٹ آؤٹ رہ کر 221 رنز بنائے ۔ ان کی بیٹنگ اوسط 17.00 رہی۔ وسیم باری کی سالگرہ کے موقع پر ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں