سپر لیگ، بنگالی کھلاڑیوں کو سکیورٹی کلیئرنس مل گئی
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے ۔۔
، جس کے بعد وہ پاکستان میں اپنی اپنی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے ۔بی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے یہ اطمینان دلانے کے بعد کیا گیا کہ میزبان ملک میں سکیورٹی کے حوالے سے کوئی واضح خطرہ موجود نہیں۔ اجازت ملنے کے بعد فاسٹ بولرز مستفیض الرحمن، شوریف الاسلام اور ناہید رانا جبکہ ٹاپ آرڈر بیٹر پرویز حسین ایمون پاکستان روانہ ہو گئے ۔ ناہید رانا نے سوشل میڈیا پر دورانِ پرواز گروپ کی تصویر بھی شیئر کی جس کے ساتھ عید ختم کا کیپشن درج تھا دیگر کھلاڑیوں میں تنزید حسن تمیم اور لیگ سپنر رشاد حسین بھی شامل ہیں جنہیں کلیئرنس دی گئی ہے ۔