فیفا سیریز 2026 کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

 فیفا سیریز 2026 کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

خواتین کے چوتھے گروپ کا اضافہ،کینیا نئے میزبان ملک کے طور پر شامل

جنیوا (سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے فیفا سیریز 2026 کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ، جس میں سب سے اہم تبدیلی خواتین کے چوتھے گروپ کا اضافہ اور کینیا کو نئے میزبان ملک کے طور پر شامل کرنا ہے ۔ اس توسیع کے بعد اب خواتین کے مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد 16 ہو گئی ہے ۔ آسٹریلیا، بھارت اور ملاوی کی ٹیمیں میزبان کینیا کے ساتھ نیروبی کے نیا نیشنل سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ کینیا اپنا پہلا میچ 11 اپریل کو بھارت کے خلاف کھیلے گا جبکہ فائنل 15 اپریل کو منعقد ہوگا۔مردوں کے نو گروپس آٹھ ممالک میں کھیلے جائیں گے ۔ تاہم، کویت اور عمان کی دستبرداری کے باعث آذربائیجان اور قازقستان کے شیڈول میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فیفا کے مطابق سیریز کا مقصد دنیا بھر کی 50 ٹیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ وہ مختلف براعظموں کی ٹیموں کے خلاف کھیل کر اپنا تجربہ بڑھا سکیں۔ اس ایونٹ میں وہ 5 ٹیمیں بھی شامل ہیں جو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں، جن میں آسٹریلیا اور ازبکستان نمایاں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں