نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا کل آغاز، 5ٹیمیں شامل

 نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا کل آغاز، 5ٹیمیں شامل

نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا کل آغاز، 5ٹیمیں شامل 21 میچز،پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)لاہور میں نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز 27مارچ سے ہوگا، جس میں 5 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے مدِمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا اور ہر ٹیم کم از کم 8 میچز میں حصہ لے گی جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ میں چیلنجرز، کنکررز، انوِنسبلز، سٹارز اور سٹرائیکرز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ دفاعی چیمپئن سٹارز افتتاحی میچ میں چیلنجرز کے خلاف میدان میں اتریں گی، یہ میچ غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے مجموعی طور پر 21 میچز لاہور کے مختلف مقامات باغِ جناح، غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ اور ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ۔ میچز کا آغاز صبح 10 بجے جبکہ دوپہر کے میچز 2 بجے شروع ہوں گے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 12 اپریل بروز اتوار غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جسے پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ایونٹ کے لئے مجموعی انعامی رقم 33 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ، جس میں فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ کو 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں