پاکستانی جونیئر بلی جین کنگ کپ ٹیم کی پانچویں پوزیشن
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی جونیئر بلی جین کنگ کپ ٹیم جس میں زونیشہ نور، ہاجرہ سہیل، رومائسہ ملک اور ٹیم کپتان سارہ منصور شامل تھیں، نے 16 سے 21مارچ تک سری لنکا میں منعقدہ ایشیا اوشیانا پری کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کی ۔
ایونٹ میں ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ٹیموں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں کے دوران پاکستان نے مکاؤ (چین)، پیسیفک اوشیانا اور گوام کے خلاف فتوحات حاصل کیں۔