نسیم شاہ کا ایکس پر بیان سوشل میڈیا بلنڈر تھا:علی ترین
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر نسیم شاہ کا ایکس پر بیان سوشل میڈیا بلنڈر تھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس عموما ہینڈلرز چلاتے ہیں کیونکہ ان کے پاس خود سوشل میڈیا کے لیے وقت نہیں ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران بھی کھلاڑیوں کی جانب سے ٹویٹس جاری رہتی ہیں۔علی ترین نے کہا کہ امید ہے کہ جلد سٹیڈیم میں کرکٹ شائقین کی واپسی شروع ہو جائے گی۔