آئی پی ایل نشریات بحال بنگلادیشی حکومت کی تردید
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ کی نشریات بحال ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔
بنگلادیش حکومت کی وزارت اطلاعات کے جاری بیان میں کہا گیا کہ بعض میڈیا اداروں، بشمول دی ڈیلی سٹار میں شائع حالیہ خبریں درست نہیں اور ان سے عوام میں غلط فہمی پیدا ہوئی ہے ۔وزارت اطلاعات و نشریات کے ترجمان عمران الحق حسن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے آئی پی ایل کی نشریات معطل کرنے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے ۔