ایشون امریکا کی میجر لیگ میں شامل پہلے بھارتی

  ایشون امریکا کی میجر لیگ  میں شامل پہلے بھارتی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق سپنر روی چندرن ایشون امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں شامل ہونے والے پہلے بھارتی انٹرنیشنل کھلاڑی بن گئے ہیں، ایشون سان فراننسکو یونیکورنز کی نمائندگی کریں گے ۔

میڈیار پورٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میجر لیگ کرکٹ میں پہلے بھارتی کھلاڑی کے طور پر شرکت کرنا بڑی ذمہ داری ہے جسے میں قبول کرتا ہوں۔ایشون نے کہا کہ میری پوری توجہ اپنی فرنچائز کو میچز جتوانے پر ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں