وین ڈر ڈوسن کا عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز ریسی وین ڈر ڈوسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔
وین ڈر ڈوسن نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور اپنے کیریئر پر ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 9 اکتوبر 2018 کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ سے کیا تھا۔ کیریئر کے دوران انہوں نے 57 ٹی ٹونٹی، 71 ون ڈے اور 18 ٹیسٹ میچز کھیلے ۔وین ڈر ڈوسن نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 16 اگست 2025 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ اپنی مستقل مزاج بیٹنگ اور اہم مواقع پر ذمہ دارانہ کارکردگی کے لیے جانے جاتے تھے ۔ ڈر ڈوسن کو پاکستان سپر لیگ میں بھی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے ۔