بیٹے کی کامیابی، سمیر منہاس کے باپ کی گراؤنڈ میں تصاویر بناتے ویڈیو وائرل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل کے ایڈیشن 11 میں باپ کی بیٹے کی گراؤنڈ میں تصاویر بنانے والی ویڈیو وائرل ہو گئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر سمیر منہاس کے والد کاشف منہاس پروفیشنل فوٹوگرافر ہیں۔
سمیر منہاس راولپنڈیز کے خلاف میچ میں مین آف دی میچ قرار پائے ۔سمیر منہاس نے پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، سمیر منہاس کے والد کاشف منہاس نے گراؤنڈ میں یادگار لمحات کی تصویر کشی کی۔واضح رہے کہ سمیر منہاس کے دوسرے بھائی عرفات منہاس بھی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں، نوجوان کرکٹرز کے والد بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں،سمیر اور عرفات منہاس کی والد کے ساتھ انکلوژرز میں بیٹھ کر پی ایس ایل میچز دیکھنے کی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے ۔