سلطانز نے گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

 سلطانز نے گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

سلطانز نے گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی 167رنز ہدف 18ویں اوور میں 4وکٹوں پر پورا، نوازپلیئرآف دی میچ

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 167رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔سلطانز کی جانب سے سٹیو سمتھ 53 جبکہ شان مسعود ناٹ آؤٹ 46 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ صاحبزادہ فرحان 32، جوش فلیپی 18اور عرفات منہاس 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعود شکیل اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔گوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل 59 جبکہ بیون جیکبز 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ملتان سلطانز کے محمد نواز نے 3، عرفات منہاس نے 2 اور آشٹن ٹرنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ محمد نواز پلیئرآف دی میچ قرارپائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں