آئی پی ایل، میچ میں نہرا نے شبھمن کو گالی دیدی
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ میں کوچ نے اپنے ہی کھلاڑی کو گالی دے دی۔یہ واقعہ گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپٹلز کے میچ کے درمیان پیش آیا ۔
میچ کا یہ لمحہ بہت سنسنی خیز تھا اور گجرات کے ہیڈ کوچ اشیش ڈگ آؤٹ میں کھڑے ہو کر دہلی کی اننگز کے دوران مسلسل اپنے کھلاڑیوں کو ہدایات دے رہے تھے ۔اس دوران میچ کے ایک اہم موقع پر گجرات کے کپتان شبھمن گل سے یہ بڑی غلطی ہوئی۔ انہوں نے رن آؤٹ کرنے کی کوشش میں سٹمپس کی طرف تھرو کیا۔ گیند سٹمپ سے ٹکرا کر غلط سمت میں چلی گئی اور اس کے نتیجے میں چار اوور تھرو رن مل گئے ، اشیش نہرا شدید مشتعل ہو کر شبھمن پر اتنا برہم ہوئے کہ ان کے منہ سے انتہائی غلیظ گالی نکل گئی۔ یہ عین اس وقت ہوا جب ایک کیمرا براہ راست ان کا ری ایکشن فوکس کر رہا تھا۔