جنوبی ایشیا جوجٹسو چیمپئن شپ،پاکستان کی تاریخ کامیابی

 جنوبی ایشیا جوجٹسو چیمپئن شپ،پاکستان کی تاریخ کامیابی

جنوبی ایشیا جوجٹسو چیمپئن شپ،پاکستان کی تاریخ کامیابی قومی ٹیم نے چیمپئن شپ میں 12 گولڈ، 5 سلور،اتنے ہی برانز میڈلز جیتے

ڈاگانا(سپورٹس ڈیسک)پاکستان جوجٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ 2026 میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی، قومی ٹیم نے ڈاگانا، سری لنکا میں منعقدہ جنوبی ایشیائی چیمپئن شپ 2026 میں 12 گولڈ، 5 سلور میڈل اور اتنے ہی برانز میڈلز جیتے ، ایڈلٹ ڈو کیٹیگری کے ڈو مین کلاسک میں ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے گولڈ، ڈو مکسڈ میں ایم علی راشد اور اسرا وسیم نے گولڈ،ڈو ویمن شو میں کائنات عارف اور اسرا وسیم نے سلور،ڈو مکسڈ میں رشال خان اور عبداللہ نے سلور، دیگر ایونٹس میں کائنات عارف نے گولڈ، رشال خان نے سلور،یوتھ ڈو شو میں محمد عبداللہ علی اور سندس علی نے گولڈ، سندس علی اور زنیرہ ذوالفقار نے گولڈ، سندس علی اور زنیرہ ذوالفقار نے برانز، محمد عبداللہ علی عباد الرحمن نے سلور، سندس علی اور زنیرہ نے برانز،عباد الرحمن اور محمد عبداللہ علی نے برانز، ایم یوسف علی اورعمر یاسین نے گولڈ،کائنات عارف اور اسرا وسیم نے گولڈ، محمد علی راشد اسرا وسیم نے گولڈ،زنیرہ ذوالفقار اور سندس علی نے گولڈ، محمد عبداللہ علی اور سندس علی نے گولڈ، عباد الرحمن اور محمد عبداللہ علی نے سلور،زنیرہ ذوالفقار نے برانز، محمد علی راشد نے گولڈ، عبداللہ نے گولڈ اور رشال خان نے برانز میڈل جیتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں