سب کھلاڑیوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے دروازے کھل گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے سب کھلاڑیوں کیلئے دروازے کھول د ئیے اور ملک میں اوپن ٹرائلز کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
اس سلسلے میں کراچی میں ہونے والے ٹرائلز میں 59 کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹرائلز لاہور اور پشاور میں بھی منعقد کیے جائیں گے ۔چیف سلیکٹر سمیع اللہ اور دیگر سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ لاہور میں کل شروع ہوگا۔