سٹٹگارٹ ٹینس، ایلینا اور کوکو کوارٹر فائنل میں داخل

سٹٹگارٹ ٹینس، ایلینا اور کوکو کوارٹر فائنل میں داخل

سٹٹگارٹ (سپورٹس ڈیسک)قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈ ایلینا ریباکینا اور امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکو گف اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

 جبکہ روسی نوجوان کھلاڑی میرا اینڈریوا کا ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میں مقابلہ ومبلڈن چیمپئن آئیگا سوئیٹیک سے ہوگا۔ دوسرے راؤنڈ میچ میں ایلینا ریباکینا نے روسی حریف ڈیانا شنائیڈر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دی ۔ایک اور میچ میں امریکا کی کوکو گف نے روس کی حریف کھلاڑی لیوڈمیلا سیمسونوا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں