فرانسیسی فٹبالر متیو فلامینی دنیا کے امیر ترین فٹبالر بن گئے

فرانسیسی فٹبالر متیو فلامینی دنیا  کے امیر ترین فٹبالر بن گئے

پیرس (سپورٹس ڈیسک)فرانسیسی فٹبالر متیو فلامینی، جو ماضی میں انگلش کلب آرسنل کیلئے کھیل چکے ہیں، اب دنیا کے امیر ترین فٹبالر بن گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انہوں نے فٹبال چھوڑنے کے بعد کاروبار کے میدان میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ 42 سالہ فلامینی نے 2019 میں فٹبال کو خیرباد کہا۔ ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریبا 10 ارب پاؤنڈ لگایا جا رہا ہے ۔ فلامینی نے 2019 میں فٹبال کو خیرباد کہا، وہ مارسی، اے سی میلان، آرسنل، کرسٹل پیلس اور خیتافے کلبوں کے لیے کھیل چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں