ہم واپڈا کی لائٹ استعمال نہیں کرتے پی سی بی کا عدالت میں مؤقف

ہم واپڈا کی لائٹ استعمال نہیں کرتے  پی سی بی کا عدالت میں مؤقف

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حکومتی اعلان کے باوجود پی ایس ایل میچز رات کو منعقد کروانے کیخلاف درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے 5 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

 وکیل بورڈ نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جنریٹرز کے ذریعے میچز کرواتا ہے ، ہم واپڈا کی لائٹ استعمال نہیں کرتے ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بجلی سپلائی کمپنیوں کو فریق بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں