کراچی نے کوئٹہ اورلاہورنے پشاورکوشکست دیدی

کراچی نے کوئٹہ اورلاہورنے پشاورکوشکست دیدی

گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سے باہر ،قلندرز نے 200 رنز کا ہدف حاصل کیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں اورلاہورقلندرزنے پشاورزلمی کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ،ہارنے کے بعدکوئٹہ کی ٹیم ایونٹ سے باہرہوگئی ، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی نے 196 رنز کا ہدف صرف 18.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 195 رنز بنائے اور 6 وکٹیں گنوائیں۔رائلی روسو نے 54 گیندوں پر 90 رنز بنائے ۔ کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل نے 57 رنز سکور کیے ۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے شاندار آغاز کیا، جہاں 58 کے مجموعے پر 20 رنز بنانے والے جیسن روئے آؤٹ ہوئے ۔ تاہم دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور ریزا ہینڈرکس نے ناقابلِ شکست 141 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔وارنر صرف 48 گیندوں پر 89 جبکہ ہینڈرکس 48 گیندوں پر 87 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ اس فتح کے ساتھ کراچی کنگز نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔ ادھر قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلے گئے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان ناٹ آؤٹ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ اس سے قبل پشاور زلمی نے 4 وکٹوں پر 199 رنز سکور کیے ۔ مائیکل بریسویل 83 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر نمایاں رہے ۔ کپتان بابر اعظم 59، جیمز ونس 10 اور کوشل مینڈس 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں