بابر اور شان کافارم میں آنا اچھی بات ہے :سرفراز احمد

بابر اور شان کافارم میں آنا اچھی بات ہے :سرفراز احمد

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہاہے کہ بابر اعظم اور شان مسعود کا بنگلادیش ٹیسٹ سے پہلے فارم میں آنا اچھی بات ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ پشاور زلمی کے پلیئر فائنل کے بعد بنگلادیش میں ٹیم کو جوائن کریں گے ، باقی 12سے 13کھلاڑیوں کا کیمپ اچھا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا پورا فوکس ریڈ بال کرکٹ پر ہے ، وائٹ بال کا فیصلہ پی سی بی کرے گا۔ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے اذان اویس اور عبداللہ فضل کو چانس دیا گیا ہے ۔سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سفر کا آغاز اچھے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں