قطر کو فیفا انڈر 17ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
دوحہ(سپورٹس ڈیسک)قطر کو ایک بار پھر عالمی فٹبال کے بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی، قطر نومبر دسمبر میں منعقد ہونے والے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
ٹورنامنٹ نوجوان فٹبالرز کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ٹورنامنٹ 19 نومبر سے شروع ہو کر 13 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔