انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم میں پہلی بار خاتون فیلڈنگ کوچ مقرر

انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم میں پہلی بار خاتون فیلڈنگ کوچ مقرر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق انگلش وکٹ کیپر سارہ ٹیلر کو انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

جس کے بعد وہ انگلینڈ کی سینئر مینز ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں شامل ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔انگلینڈ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کیلئے سارہ کی تقرری کا اعلان کیا۔ وہ یہ ذمہ داری عارضی طور پر سنبھالیں گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں