امریکا کا نیپال کے خلاف سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان
واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)امریکا نے نیپال میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ لیگ ٹو کے لئے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ، جس میں 17 سالہ فاسٹ بولر ریتوک اپیدی کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
22 سالہ نوجوان بلے باز سائی تیجا مکا ملا کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ مونک پٹیل قیادت کے فرائض انجام دیں گے ۔سکواڈ میں سابق سری لنکن کھلاڑی شیہان جے سوریا اور لیگ سپنر محمد محسن کی واپسی ہوئی ہے ، تاہم تجربہ کار بولر شیڈلی وان شالکوک اور اینڈریس گوس جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔