سینٹرل ایشین والی بال:بھارت،افغانستان کی بھی تصدیق

سینٹرل ایشین والی بال:بھارت،افغانستان کی بھی تصدیق

سینٹرل ایشین والی بال:بھارت،افغانستان کی بھی تصدیق ٹیموں کو ویزے جاری کرنے کے لیے فیڈریشن نے حکومت سے رابطہ کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت اور افغانستان نے پاکستان میں ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔اس بات کا اعلان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین محمد یعقوب نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا۔ محمد یعقوب نے بتایا کہ سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ تین جولائی سے دس جولائی تک لاہور میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کی ٹیموں نے اپنی انٹریز بھجوادی ہیں۔ ٹیموں کو ویزے جاری کرنے کے لیے فیڈریشن نے حکومت سے رابطہ کرلیا ہے ۔ اس چیمپئن شپ میں بنگلادیش، سری لنکا، مالدیپ، نیپال، کرغزستان کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔چوہدری محمد یعقوب کے مطابق ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت ٹارگٹ ہے ۔ پی ایس ایل کی طرز پر نیشنل والی بال لیگ انیس جولائی سے پانچ اگست تک کرانے کا پلان ہے ۔انہوں نے کہا کہ والی بال فیڈریشن سپینش کوچ لوئس البرٹو کی خدمات حاصل کررہی ہے ۔ غیر ملکی کوچ ایشین گیمز تک ٹیم کے ساتھ کام کرے گا۔ محمد یعقوب نے کہا کہ نیشنل والی بال چیمپئن شپ انیس مئی سے واہ کینٹ میں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں