پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دئیے

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو  این او سی جاری کر دئیے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دئیے ۔ پی سی بی کے مطابق حسن علی، محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔۔۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے ۔پی سی بی کے مطابق محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی لیگ کے لیے این او سی دیا گیا ہے ۔ بورڈ نے بتایا کہ محمد عباس کو ڈربی شائر کے لیے کھیلنے کے لیے این او سی میں توسیع کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں