بیڈمنٹن چیمپئن شپ:پاکستان کے میر طاہر نے گولڈ میڈل جیت لیا
مونٹریال(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ماسٹرز نے کینیڈا میں تاریخ رقم کر دی، میر طاہر اسحاق نے فائنل میں امریکی ٹاپ سیڈ کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
کینیڈا سے موصول تفصیلات کے مطابق یونیکس کینیڈین ماسٹرز بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2گولڈ اور 1 برانز میڈل جیت لیے ، میر طاہر اسحاق نے مینز سنگلز (60+) کے فائنل میں امریکی ٹاپ سیڈ کو 2-0 سے ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔