فلسطینی پرچم لہرانے پر فٹبالر یا مال پر فخر ہے :ہسپانوی وزیراعظم
میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچز نے لامین یامال کی جانب سے لا لیگا میں فتح کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نوجوان فٹبالر پر فخر ہے ۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم سانچز نے کہا کہ جو لوگ کسی ریاست کا پرچم لہرانے کو نفرت انگیزی قرار دیتے ہیں وہ یا تو اپنی سمجھ بوجھ کھو چکے ہیں یا پھر اپنی ہی تنگ نظری کا شکار ہیں۔