نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں وائٹ بال کیمپ کا آغاز
لاہور (سپورٹس ڈیسک)نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں وائٹ بال کیمپ کا آغاز ہوگیا، جس میں 28 کھلاڑی شریک ہیں۔کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کے این سی اے اور پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کوچز کے ساتھ ون آن ون سیشنز منعقد کئے گئے ۔
اس دوران کوچز نے کھلاڑیوں کیساتھ انفرادی تربیتی اور تکنیکی سیشنز کئے ۔پہلے دن کھلاڑیوں کی مختلف صلاحیتوں اور فٹنس کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ پی سی بی کے میڈیکل سٹاف نے کھلاڑیوں کے فٹنس اور دیگر جسمانی پیرامیٹرز کی جانچ پڑتال کی۔کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی، فٹنس اور مہارتوں کو مزید بہتر بنانا ہے ۔