بابر اعظم نے سمتھ کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ریکارڈ برابر کر دیا

بابر اعظم نے سمتھ کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ریکارڈ برابر کر دیا

سلہٹ (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوران کیریئر میں اپنی 31 ویں ٹیسٹ نصف سنچری بنائی۔

 وہ سمتھ اور انگلینڈ کے زیک کرولی کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی کی تاریخ میں مشترکہ تیسرے سب سے زیادہ نصف سنچری سکورر بن گئے ۔دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ڈبلیو ٹی سی میں اپنی 20 ویں ففٹی ریکارڈ کی ،آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 24 نصف سنچریوں کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں