عثمان طارق وائٹلٹی بلاسٹ اور دی ہنڈرڈ کیلئے انگلینڈ روانہ
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر عثمان طارق انگلینڈ روانہ ہوئے جہاں وہ رواں سیزن میں وائٹلٹی بلاسٹ اور دی ہنڈرڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
عثمان طارق وائٹلٹی بلاسٹ میں واروکشائر کاونٹی کی نمائندگی کریں گے جبکہ دی ہنڈرڈ میں وہ برمنگھم فینکس کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹر کی انگلش ڈومیسٹک سرکٹ میں شمولیت کو ان کے کیریئر کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔