ہاکی تربیتی کیمپ،نوجوان کھلاڑیوں کے سخت ٹریننگ سیشنز
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں قومی انڈر 18 ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کامیابی سے جاری ہے ۔۔۔
کیمپ کے صبح کے سیشن کا آغاز بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ہوا، جہاں نوجوان کھلاڑیوں نے سخت ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا۔اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی بھی موجود تھے ۔تربیتی کیمپ کا بنیادی مقصد جاپان میں شیڈول آئندہ انڈر-18 ایشیا کپ کے لیے ٹیم کو بہترین انداز میں تیار کرنا ہے ۔ ہیڈ کوچ اور دیگر ماہر کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس، تکنیکی مہارتوں اور کھیل کی حکمت عملی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔