نوازشریف سے ازبک سفیر کی ملاقات دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
لاہور(ایجنسیاں )مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور تہذیبی رشتے استوار ہیں، جن کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کئے جا سکتے ہیں۔ ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔