ہاکی کھلاڑیوں کی سپیڈ سلو ہونے کی ذمہ دار لاہور کی آسٹروٹرف قرار
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ اور ڈیفینڈر سفیان خان نے کھلاڑیوں کے سپیڈ سلو ہونے کا ذمہ دار نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی آسٹروٹرف کو قرار دے دیا۔
کھلاڑیوں کے مطابق لاہور کے ٹرف کا کم استعمال کھلاڑیوں کی سپیڈ میں کمی کی وجہ ہے ، پرولیگ میں سپیڈ میں بہتری نظر آئے گی۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کپتان عماد شکیل بٹ اور ڈیفینڈر سفیان خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کھلاڑیوں کی سپیڈ میں کمی کے تبصرے ہم نے بھی سنے ہیں۔عماد بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سپیڈ کم نہیں ہوئی، ٹرف کے کم استعمال کی وجہ سے سپیڈ سلو ہوئی۔ یہ واحد گراؤنڈ ہے جہاں گیند باؤنس زیادہ ہوتا ہے اور سپیڈ سلو ہوتی ہے ۔ باہر کے ملک میں جب کھیلیں گے تو سپیڈ میں بہتری نظر آئے گی۔ڈیفینڈر سفیان خان نے کہا کہ اسلام آباد کا آسٹروٹرف یورپین ٹرف کے ساتھ تقریباً ملتا جلتا ہے ، وہاں اسپیڈ کا کوئی ایشو نہیں تھا لیکن یہاں ٹرف کی وجہ سے سپیڈ کم کوئی ہے اور اس کی وجہ اس ٹرف کا استعمال نہ ہونا ہے ۔