آئی پی ایل:کھلاڑیوں کی مسلسل مشکوک حرکات ، لیگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان

آئی پی ایل:کھلاڑیوں کی  مسلسل مشکوک حرکات ، لیگ  کی ساکھ پر سوالیہ نشان

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )فکسنگ الزامات کی زد میں رہنے والی انڈین پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی مسلسل مشکوک حرکات نے لیگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا۔

تازہ واقعے میں ممبئی انڈینز اور کوکلتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ میں فیلڈرز کی مشکوک حرکت نے سٹیڈیم میں موجود شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔دسویں اوور میں ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کی گیند پر رومن پاول نے بڑی ہٹ لگانے کی کوشش کی تو گیند ٹاپ ایج لگ کر ہوا میں بلند ہوگئی۔ڈیپ فائن لیگ اور ڈیپ سکوائر لیگ پر موجود فیلڈرز کیچ پکڑنے کے لیے دوڑے تاہم دونوں ہی گیند کے قریب پہنچ کر رک گئے اور کیچ کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔اس سے قبل رواں ایڈیشن میں ہی سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تین انتہائی آسان کیچز ڈراپ کیے گئے تھے ۔دوسری جانب ڈریسنگ روم میں الیکٹرک سگریٹ پینے ، موبائل استعمال کرنے سے لے کر کالے جادو تک کے معاملات سامنے آتے رہے ہیں۔آئی پی ایل میں ہونے والے ان کاموں کے باعث لیگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان بڑھتے جارہے ہیںاور اس حوالے سے کئی بھارتی سینئر کھلاڑیوں نے انڈین بورڈ کوفوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں