پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی
آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے قومی کپتان شاہین آفریدی کو سوینئر پیش کیا
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )پاکستان ٹیم ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے ۔ پاکستان ٹیم کا راولپنڈی سٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف مقابلہ اس کا ہزارواں ون ڈے میچ تھا،آسٹریلیا کے خلاف یادگار میچ پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے پاکستانی کپتان کو سوینئر پیش کیا۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔واضح رہے انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والوں میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں ۔