وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کا تحصیل سپورٹس کمپلیکس دھوبی گھاٹ مری کا دورہ

 وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کا تحصیل  سپورٹس کمپلیکس دھوبی گھاٹ مری کا دورہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) صوبائی وزیر امورِ نوجوانان و کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے تحصیل سپورٹس کمپلیکس دھوبی گھاٹ، مری کا تفصیلی دورہ کیا اور کمپلیکس میں موجود کھیلوں کی سہولیات، جاری انتظامی امور اور دستیاب انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا صوبائی وزیر نے کمپلیکس میں موجود تمام کھیلوں کی سہولیات کا معائنہ کیا اور ان کی بہتری کے لیے متعدد اہم ہدایات جاری کیں۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ کمپلیکس میں موجود تمام خراب اور غیر فعال لائٹس کو فوری طور پر مرمت کرکے فعال بنایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو بلا تعطل بہترین ماحول میسر آ سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ متعلقہ کنٹریکٹر مقررہ مدت میں کام مکمل کرے گا جبکہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU) عملدرآمد کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا۔ملک فیصل ایوب کھوکھر نے باسکٹ بال کورٹ کے خراب رنگ اور سوئمنگ پول کے متاثرہ شیشے کے پینل کی فوری مرمت یا تبدیلی کے احکامات بھی جاری کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں