فٹبال ورلڈکپ سے قبل بڑا ہنگامہ،دوستانہ میچ میں مکے چل گئے

فٹبال ورلڈکپ سے قبل بڑا  ہنگامہ،دوستانہ میچ میں مکے چل گئے

میکسیکوسٹی(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے دوستانہ میچ میں پرتگال کے اسٹار فاروڈ رافیل لیو کو شدید جھگڑے کے بعد ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔

پرتگال اور چلی کے درمیان میچ کے دوران کھلاڑیوں میں تلخ کلامی شروع ہوئی جو جلد ہی ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی، جھگڑے کے دوران لیو نے ایک مخالف کھلاڑی کو چہرے پر مکے یا تھپڑ جیسا حملہ کیا، جس کے بعد ریفری نے انہیں فوری طور پر میدان سے باہر بھیج دیا۔ اسی جھگڑے میں چلی کے کھلاڑی ایوان رومن کو بھی ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں