پاکستان مالدیپ ڈائمنڈ جوبلی فٹبال کے فائنل میں پہنچ گیا

 پاکستان مالدیپ ڈائمنڈ جوبلی فٹبال کے فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)مالدیپ ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں کے تیسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 مالے میں کھیلے جارہے اس ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے جہاں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے مات دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے پہلا گول عمر نواز نے پانچویں منٹ میں سکور کیا جبکہ دوسرا گول ہارون حامد نے انجری ٹائم میں بنایا۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے ، قومی ٹیم کا بنگلایش کے خلاف پہلا میچ ڈرا ہوا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان مالدیپ کو 0-3 سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم 64 سال بعد کسی آزاد بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں