اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیخلاف فیصلہ غیر قانونی قرار
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق پی سی بی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا ۔۔
اور شکیل احمد شیخ بطور صدر بحال کردیا ۔جسٹس جاوید اقبال وینس نے شکیل احمد شیخ کی آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ پی سی بی ایڈجوڈیکیٹر نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ،فیصلہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ عدالت نے پی سی بی کو ہدایت کی کہ آئندہ انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں کی تیاری، کلب سٹیٹس کی جانچ اور ووٹر اہلیت کے تعین کا عمل قواعد کیمطابق اور شفاف طریقے سے یقینی بنایا جائے ۔