سکاٹ لینڈ ویمنز کے سکواڈ میں ابتہاجہ کی جگہ ہنا رینی شامل
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کی ابتہاجہ مقصود 9جون کو پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران ہاتھ کی ہڈی فریکچر ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھیں۔
جس کے بعد ہنا رینی کو ان کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا۔ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوتی ہے ، جس کے بعد ہی متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر سکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ۔