فٹبال ورلڈکپ:کینیڈ اور بوسنیا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر
لاہور(سپورٹس ڈیسک )فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے دن کا پہلا میچ میزبان کینیڈ اور بوسنیا کے درمیان ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔
ٹورنٹو کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے بوسنیا کے حق میں رہا۔کھیل کے 79 ویں منٹ میں آخرکار کینیڈین کھلاڑیوں نے ایک کک کے ذریعے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔دریں اثنا کینیڈا اور بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے درمیان میچ کے دوران سٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کے بعد دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔