اسرائیلی دباؤ :فلسطینی فٹبال سربراہ کو امریکا و کینیڈا کا ویزا نہ مل سکا

اسرائیلی دباؤ :فلسطینی فٹبال سربراہ  کو امریکا و کینیڈا کا ویزا نہ مل سکا

لاس اینجلس (اے ایف پی)فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر جبریل رجوب نے کہا ہے کہ انہیں عالمی کپ فٹبال کی تقریبات میں شرکت کے لیے امریکا اور کینیڈا کا ویزا جاری نہیں کیا گیا۔

جبریل رجوب نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ میکسیکو میں داخل ہونے میں کامیاب رہے اور جمعرات کو عالمی کپ فٹبال 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جو میکسیکو سٹی میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے قبل ہوئی۔ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے رجوب نے کہا کہ میں نے اردن کے دارالحکومت عمان میں امریکی ویزے کے لیے درخواست دی تھی لیکن مجھے ویزا نہیں دیا گیا۔ ان کا رویہ مضحکہ خیز ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ‘‘کچھ حلقے نہیں چاہتے کہ ہم اسرائیل پر تنقید کریں، اسرائیلیوں نے دباؤ ڈالا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں