ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے اعلان سے کھلاڑیوں کو پریشانی
ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے اعلان سے کھلاڑیوں کو پریشانی ایشین گیمز کیلئے سلیکٹ آفیشلز اور ایتھلیٹس ٹکٹس کا خرچہ خود اٹھائیں گے
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ایشین گیمز میں شرکت سے متعلقہ اعلان نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا۔فیڈیشن نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کرنی ہے تو خرچہ اپنا کرنا پڑے گا۔فیڈریشن نے ایشین گیمز کیلئے ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان کیا، اس کیلئے ایتھلٹس کو کسی قسم کا ٹی اے ڈی اے نہیں دیا گیا ہے ۔فیڈریشن نے ایشین گیمز کیلئے سلیکٹ ہونے والے ایتھلٹس کو خرچہ بھی خود اٹھانے کا کہہ دیا اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ایشین گیمز کیلئے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز لاہور میں ہو رہے ہیں، 2 روزہ ٹرائلز کا آج آخری روز ہے ۔پی ٹی ٹی ایف نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ نہ سپورٹ کر رہا ہے اور نہ ہی ایئر ٹکٹ سمیت باقی معاملات میں سپانسر کررہا ہے ۔فیڈریشن نے مزید کہا کہ سلیکٹ ہونے والے آفیشلز اور ایتھلیٹس ٹکٹس کا خرچہ خود اٹھائیں گے ، یومیہ 50 ڈالرز کے حساب سے بورڈنگ اور لاجنگ چارجز اٹھانے پڑیں گے ۔