ایشین گیمز،چھ رکنی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا انتخاب مکمل
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے 20ویں ایشین گیمز ایچی ناگویا کیلئے چھ رکنی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا عارضی انتخاب مکمل کر لیا۔
سلیکشن ٹرائلز فیڈریشن کے صدر جبران بن سلمان کی نگرانی میں دو مراحل میں منعقد کیے گئے ۔ ٹرائلز کے بعد اولمپیئن طلحہ طالب، حیدر سلطان، فرقان انور، حنظلہ دستگیر بٹ، دانش بٹ اور محمد علی کو عارضی طور پر قومی ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔