پنجاب ، کھیلوں کیلئے 73 ارب 21 کروڑ کے منصوبوں کا تخمینہ
راولپنڈی(زاہد اعوان سے)حکومت پنجاب نے مالی سال 27-2026 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی سرگرمیوں اور۔۔۔
سپورٹس انفراسٹرکچر کی جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مجموعی طور پر 73 ارب 21 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کا تخمینہ لگایا ہے، جس کے تحت جولائی 2026 میں سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے لیے 5 ارب 50 کروڑ روپے کی مجموعی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس خطیر بجٹ سے صوبے بھر میں 193 جاری سکیموں سمیت اربوں روپے کی نئی میگا سکیمیں شروع کی جائیں گی۔ حکومت پنجاب کے اس جامع سپورٹس پیکیج سے راولپنڈی ڈویژن اور لاہور سمیت پنجاب بھر کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی کھیلوں کی سہولیات میسر آئیں گی جس سے مقامی سطح پر ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔