بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد
دبئی (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ کرکٹ باڈی کے مطابق پاکستان کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے ۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن میں ہونے والے میچ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی۔