ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔
آل رائونڈر کا سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ اپنا فوکس بڑھانے اور سٹرینتھ کی بحالی کے لیے وقت لینے کے بعد اب میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں،کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر کے بڑی خوشی ہو رہی ہے ،جب بھی ٹیم کو ضرورت ہو گی میں اپنا بہترین دینے کیلئے تیار ہوں۔