قطر اور سوئٹزر لینڈ کے فٹبال میچ میں سٹیڈیم میں جہاز کا سایہ، ویڈیو وائرل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران سٹیڈیم کے اوپر سے گزرنے والے جہاز کا سایہ دلچسپ اور حیران کُن بن گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر اور سوئٹزر لینڈ کے میچ کے دوران ایک طیارہ سٹیڈیم کے بالکل اوپر سے گزرا، جس کا سایہ گراؤنڈ پر دکھائی دیا، اس منظر کو براہِ راست نشریات کے دوران بھی دیکھا گیا۔یہ منظر اتنا دلچسپ اور حیران کُن تھا کہ اس کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے میچ کے دوران پیش آنے والا عجیب اور حیران کُن لمحہ قرار دیا ہے ۔